• news

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کا شعور بیدار کیا : وزیر خوراک

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فعال کردار کی بدولت لوگوں میں حفظان صحت کا شعور اجاگر ہوا ہے - ہوٹلوں اور کھانے پینے کے دیگر عوامی مقامات پر صفائی میں بہتری آئی ہے - ملاوٹ مافیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ حکومت حفظان صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی - میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے قوانین میں ترامیم کر دی گئیں جس سے نہ صرف ان عناصر کو بھاری جرمانہ جات کے علاوہ طویل سزائیں بھی دی جائیں گی - صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشرہ سے کرپشن کی سوچ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نا جائز طریقہ سے آمدنی کے طریقوں کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات پر بھرپور عملدرآمدکرایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن