کراچی:33کروڑ روپے سے زائد کی کھالیں دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب
کراچی (این این آئی) کراچی میں 33کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کھالیں دیکھ بھال نہ ہونے اور بروقت کلیکشن پوائنٹس تک نہ پہنچنے کی وجہ سے خراب ہوگئیں۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں 2لاکھ سے زائد کھالیں مختلف وجوہات کی بنا پر خراب ہوگئیں جس سے چمڑے کی صنعت کو 33کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔