• news

سونے کی قیمت میں 100 روپے تولہ کمی

کراچی (آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1127ڈالر پر آگئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی سے 45ہزار 800روپے سے گھٹ کر45ہزار 700روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن