کچن گارڈننگ پروگرام جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں زہروں کے اثرات سے پاک سبزیوں کی گھریلو پیمانے پر کاشت کے لیے کچن گارڈننگ کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے ۔اس منصوبہ کا مقصد کاشتکاروں اور شہری آبادی کو اپنی سبزیاں خود اُگانے کی طرف راغب کر کے نہ صرف کچن کے ماہانہ اخراجات میں کمی لانا ہے بلکہ زرعی زہروں کے مضر اثرات سے پاک سبزیوں کے حصول کو ممکن بھی بنانا ہے ۔ان کوغذائیت سے بھرپور تازہ سبزیوں کی دستیابی اور گھریلو اخراجات میں کمی لانا ہے ۔