• news

پہلے مائیگرینٹس ریسورس سنٹر کا قیام

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) محکمہ لیبر وانسانی وسائل کے تحت ملک کا پہلا مائیگرینٹس (Migrant)ریسورس سنٹرقائم کررہاہے جس سے بیرون ملک ملازمت کرنے والے یا ملازمت کے خواہشمند محنت کشوں کوضروری معلومات سے آگاہی کے علاوہ انہیںاندرون ملک اوربیرون ملک مسائل کے خاتمے کے حوالے سے درپیش نقائص کا خاتمہ ہوگا۔ یہ ریسورس سنٹر انڈسٹریل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ ٹائون شپ میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے تعاون سے قائم کیا گیاہے ۔ ڈائریکٹر آئی آر آئی سنٹرطاہر منظور نے بتایا کہ یہ سنٹر بیرون ملک محنت کشوں کے علاوہ وطن واپس آنے والے مزدوروں اوران کے اہل خانہ کو بذریعہ ٹیلی فون قابل اعتماد اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن