11اکتوبر کو بڑھک بازوں کو شکست فاش ہو گی: سردار ایاز صادق
لاہور (خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور این اے 122میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ 11اکتوبر کو بڑھک بازوں کو شکست فاش ہو گی اور مسلم لیگ ن کا پرچم سربلند ہو گا۔ وہ گزشتہ روز سمن آباد، مغلپورہ اور باجا لائن میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں محسن لطیف، چودھری اختر رسول، حافظ نعمان، ملک وحید، کپتان ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ شکست کے خوف سے 11اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے بعد احتجاج کی دھمکیاں دینے والوں کو ووٹر اس قابل نہیں چھوڑیں گے کہ وہ احتجاج کے لئے عوام کے سامنے جا سکیں۔