ڈاکٹر عاصم کی حمایت میں خورشید شاہ کا بیان قابل مذمت ہے: عبدالمجید منہاس
لاہور (پ ر) نیب کا ادارہ کرپشن میں ملوث جن افراد کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اسے تمام محب وطن حلقے سراہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے روح رواں اور معروف سماجی شخصیت عبدالمجید منہاس نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا بیان اگر ڈاکٹر عاصم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ نیب جب بھی کسی بااثر شخصیت کو پکڑتی ہے تو اس کی حمایت کرنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔