جنرل راحیل کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ
لندن (آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، پاکستان برطانیہ تعلقات‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ برطانوی ہائی کمشن نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ بدھ کے روز آرمی چیف نے لندن میں برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے برطانوی قیادت کو آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔دریں اثناء آرمی چیف نے پاکستانی ہائی کمشنر کی رہائشگاہ پر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ لوگوں نے ضرب عضب کیلئے جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔