• news

نواز شریف نے حالات کی نشاندہی کے ساتھ حل بھی تجویز کیا: میر واعظ عمر فاروق

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کو سراہا اور کہا کہ تقریر میں کافی اہم باتیں کی گئی ہیں۔ یہ روایتی بیان نہیں جہاں انہوں نے حالات کی نشاندہی کی وہاں حل بھی تجویز کیا ہے۔ اس فورم پر پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹھوس بات کی ہے کہ پاکستان لڑائی نہیں مفاہمت چاہتا ہے اور مسائل کا حل چاہتا ہے۔ کشمیریوں کی اکثریت اس مسئلے سے جڑی ہوئی ہے۔ کشمیر سے فوج کے انخلاء کی بات سب سے اہم ہے۔ انہو ںنے سیز فائر کی با ت کی اور کہا کہ بے گناہ شہری مارے جارہے ہیں۔ ہم بڑے پرامید تھے کہ بھارت میں نئی حکومت آنے سے مذاکرات ہوں گے، کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی، پاکستان نے بڑی ذمہ داری سے مذاکرات اور مسائل کے حل کی بات کی۔ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر پاور ہے۔ اقوام متحدہ کیلئے یہ تقریر سوالیہ نشان ہے کہ یہ ادارہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکا۔

ای پیپر-دی نیشن