• news

سعودی عرب اور ترکی کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنیکا مطالبہ

نیویارک (سپیشل رپورٹ) ترکی نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے او آئی سی کے کشمیر کے بارے میں رابطہ گروپ کے اجلاس میں ترکی کے وزیر خارجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے جو فوری طورپر بند ہونا چاہئیں۔ سعودی عرب نے بھی او آئی سی کے کشمیر بارے رابطہ گروپ میں کشمیریوں کے حق خوداختیاری کی حمایت کی ہے اور اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ نائیجر کے وزیرخارجہ نے بھی کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ آذر بائیجان کے وزیر خارجہ نے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن