• news

پاکستان زمبابوے پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل، بلال آصف بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آل راؤنڈر بلال آصف کو آزمانے کیلئے انہیں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بلال کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں دونوں میچوں میں نہیں کھلایا جس کے بعد ان کی واپسی متوقع تھی کیونکہ ان کو ایک روزہ میچوں کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔تاہم اب انہیں ایک روزہ میچوں کیلئے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بلال کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن