• news

زمبابوے میں بلے بازوں نے مایوس کیا، صورتحال تشویشناک ہے : عامر نذیر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹونٹی ٹونٹی میچوں می قومی ٹیم کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا بالخصوص ٹاپ آرڈر میں موجود سینئر بلے بازوں کا کھیل مایوس کن رہا۔ ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد، صہیب مقصود اور محمد حفیظ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔ احمد شہزاد کی ناقص کارکردگی اور کھیل کی طرف ان کا رویہ تشویشناک ہے۔ سہیل تنویر نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان جونیئر نے بھی اپنی بائولنگ سے متاثر کیا ہے لیکن یہ صرف ایشیا کی وکٹوں پر ہی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ عماد وسیم ایک باصلاحیت کھلاڑی کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن