• news

توہین عدالت کیس، عرفان قادر سے تین روز میں جواب طلب

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عرفان قادر سے تین روز میں جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انا ہمارے اندر نہیں ہے اگر آپ نے غلطی کی ہے تو معافی مانگ لیں ہم اتنے کم ظرف نہیں ہیں کہ معاف نہ کر سکیں ۔ ہمارے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی اس لئے ہمیں فیصلے لکھتے وقت انتہائی احتیاط برتنا پڑتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن