• news

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم قاری ظاہر کی اپیل کو سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے مقررہ دفترکوسماعت کیلئے لگانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبرمیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ قاری ظاہر کوفوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے اور وہ فوجی عدالت سے سزا پانے والے پہلے 6 ملزموں میں شامل ہے۔ قاری ظاہر کی اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اس نے آئی ڈی پی کیمپ سے آبائی علاقے میں منتقل ہونے کی مخالفت کی تھی جس کے باعث قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ان کیخلاف مقدمہ چلاکرپھانسی کی سزاسنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن