• news

خان آف قلات کو منانے کیلئے جلد وفد لندن بھیجیںگے: ڈاکٹر عبدالمالک

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ پرامن بلوچستان کے معاملے پرعسکری وسیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، چاہتے ہیں کہ ناراض بلوچ رہنماء آئے اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ براہمدغ بگٹی نے حکومت سے بات چیت کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔ خان آف قلات کو منانے کیلئے نمائندہ جرگہ جلد بھیجیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ بلوچستان کے حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں جس کا کریڈٹ بلوچ عوام کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں اس حوالے سے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال کے دوران صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دیں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے 5 ہزار ملازمین کو بھرتی کیا گیا۔ چاہتے ہیں کہ ناراض بلوچ آئین میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے آواز بلندکرے۔ انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچ رہنمائوں سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن