• news

نیب نے جنرل (ر) اکبر کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی

اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے سابق چیئرمین واپڈا جنرل (ر) زاہد علی اکبر کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی، ملزم نے ساری کی ساری رقم کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کر دی، ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق چیئرمین واپڈا کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے جسکے بعد انہیں بوسنیا میں گرفتار کر لیا گیا، وہ برطانیہ کی شہریت رکھتے تھے، بوسنیا میں گرفتاری کے بعد انہیں برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا، انکی عمر 85سال ہے، نیب ذرائع کے مطابق انہوں نے20کروڑ روپے کی رقم ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن