• news

نجی سکولوں کی فیسوں کیخلاف درخواست ہائیکورٹ کا حکومت اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو نوٹس‘ جواب طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں کے خلاف دائر درخواست میں حکومت اور پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رو برودرخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے کہا آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے مگر حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومتی اعلانات اور والدین کے احتجاج کے باوجود نجی سکول شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ بھاری فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے استدعا کی شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کو احکامات صادر کئے جائیں۔ زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں کی حد مقرر کرنے کا بھی حکم دیا جائے جس پر عدالت نے حکومت اور پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو 29 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
طلب کرلیا

ای پیپر-دی نیشن