• news

ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی حمایت کرتے ہیں‘ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل پالیسی کا اہم جزو ہے : پاکستان

نیو یارک (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ عالمگیر، مصدقہ اور غیر امتیازی قانونی عمل کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا حل پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے دن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع اور ڈیٹرنس کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔ جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک استحکام کو محفوظ بنانا پاکستان کی بقاء کے لئے ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر امتیازی، عالمی جامع پالیسی اور ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ بین الاقوامی سکیورٹی ایجنڈے کی ترجیح رہی ہے۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل اور ذمہ داری کے اصول کے تحت جاری رہے گی۔
پاکستان

ای پیپر-دی نیشن