نوازشریف کل اور خواجہ آصف آج وطن واپس پہنچیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے نواز شریف نے لندن میں قیام کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کیا پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف یورپ کے نجی دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ وہ چھٹیاں گزارنے نجی دورے پر یورپ گئے تھے۔
نواز؍ واپس