• news

مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ملتوی، 40 مرتبہ حاضری سے استثنیٰ دیا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں ملزم پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی، ملزم پرویز مشرف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر بحث نہ ہو سکی، سپیشل پراسیکوٹر عامر ندیم تابش نے موقف اپنایا ملزم پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ اور وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کی کاپیاں انہیں موصول نہیں ہوئیں جسکی وجہ سے وہ وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر بحث نہیں کر سکتے، عدالت نے نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ پرویز مشرف کو 40 مرتبہ ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن