• news

بیک وقت 5 قبائلی ایجنسیوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی شروع

پشاور(بیورورپورٹ)فاٹا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت 5قبائلی ایجنسیوں کو آئی ڈی پیز کی واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان آئی ڈی پیز کی واپسی کے آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان ، خیبر اور کرم کے علاوہ اورکزئی ایجنسی کو بھی جمعرات سے آئی ڈی پیز کی واپسی شروع ہو گئی ہے پہلے مرحلے میں ہنگوکے توغ سرائے کیمپ سے اورکزئی ایجنسی کے 700آئی ڈی پیز خاندان واپس روانہ ہوگئے حج سے واپسی پر گورنر سردار مہتاب احمد خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی بقا اور سا لمیت کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے قبائل قوم کے محسن ہیں اوران کی باعزت واپسی کے ساتھ ان کی بحالی اور تعمیر نو حکومت کی اولین ترجیحات ہیںانہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کی امداد میں خورد برد کرنے والے قومی مجرموں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے ہدایت کی کہ تمام آئی ڈی پیز کی واپسی پر انہیں ریلیف پیکیج سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیںانہوں نے کہا ضرب عضب اور خیبر کے کامیاب آپریشنز میں پاک فوج اور محب وطن قبائل کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ قبائل نے اپنے علاقوں کو واپس جاکر بیش بہا قربانیوں سے قائم امن کی حفاظت کرنی ہے دہشتگردی کی مستقل بیخ کنی کیلئے عالمی برادری خطہ اور عالمی امن کی خاطر قربانیاں دینے والے قبائل کی معاونت کے لئے آگے آئے فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق 3لاکھ سے زائد آئی ڈی پی خاندانو ں کی واپسی کے عمل میں اب تک مجموعی طور پر 1لاکھ 44ہزار قبائلی خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں واپس جانے والوں میں خیبر کے 79ہزار72، شمالی وزیرستان کے 27ہزار 690اور جنوبی وزیرستان کے 19ہزار 80آئی ڈی پی خاندان شامل ہیں اسکے علاوہ واپس جانے والے قبائلی آئی ڈی پیز کو اب تک مجموعی طور پر تقریباً 2ارب روپے کی نقد معاونت ادا کی گئی ہے ایف ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 4لاکھ روپے اور جزوی نقصان والے مکانات کے مالکان کو1 لاکھ 60ہزار روپے فی مکان ادا کئے جائیں گے جس کے لئے سروے جاری ہے ایف ڈی ایم اے نے کیش امداد کی ترسیل کیلئے سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ شفاف طریقے سے تمام آئی ڈی پیز کو امدادی رقوم مل سکیں آئی ڈی پیز کی واپسی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو دسمبر 2016تک اختتام کو پہنچ جائیگا اس سلسلے میں ایف ڈی ایم اے نے تمام نادرا سے تصدیق شدہ آئی ڈی پیز کو معاضے کی رقوم فراہم کی ہیں حکومت نے بحالی و تعمیر نو یونٹ کے نام سے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کیا ہے جو تمام آئی ڈی پیز کی واپسی کو جلد از جلد ممکن بنا ئے گی۔
سردار مہتاب

ای پیپر-دی نیشن