• news

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی‘ الیکشن کمشن خود مختار ادارہ ہے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی کے لئے دائر درخواست پردرخواست گزارکو الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار مجلس وحدت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے کا جو شیڈول جاری کیا ہے وہ بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ محرم الحرام کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ میں مرحلہ وار انتخابات کرانے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ الیکشن کمشن نے من پسند حلقوں اور اضلاع کا انتخابی شیڈول جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔
ہائیکورٹ/ الیکشن کمشن

ای پیپر-دی نیشن