شیخ زاید ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، مریضوں، لواحقین کو پریشانی
لاہور(آن لائن) لاہور میں شیخ زاید ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے باہر آگئے۔ ہسپتال کے وارڈوں میں داخل مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف نے گزشتہ روز سروس سٹرکچر اور ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے اور سروس سٹرکچر کو تشکیل دیا جائے۔