این اے 122: پی پی کے امیدوار کی درخواست پر ایاز صادق، علیم خان سے تحریری جواب طلب
لاہور (خبر نگار) این اے 122 کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر عامر حسن کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے سردار ایاز صادق اور عبدالعلیم خان سے کہا گیا ہے کہ وہ عائد کردہ تمام الزامات کا تفصیلی تحریری جواب دیں یاد رہے کہ بیرسٹر عامر حسن نے ایاز صادق پر حکومتی وسائل اور پروٹوکول کے استعمال اور عبدالعلیم خان پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا الزام عائد کیا ہے ایاز صادق اور علیم خان کی طرف سے آج شام تک تحریری جواب نہ ملنے پر انہیں دوبارہ نوٹس جاری کر دیا جائیگا۔