لاری اڈا: بلال مسجد کا نائب امام قتل، ٹارگٹ کلنگ ہے، سنی تحریک
لاہور(نامہ نگار)لاری اڈا کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے مسجد میں گھس کر لائبریری میں موجود نائب امام کو کلہاڑی سے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پاکستان سنی تحریک نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ بلال مسجد میں پاکستان سنی تحریک کے علماء بورڈ کے رکن علامہ قادری ریاض سبزواری بطور خطیب جبکہ مظفر گڑھ کا رہائشی 27سالہ حافظ محمد شہباز قادری گزشتہ دو سال سے بطور نائب امام خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ حافظ محمد شہباز قادری کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی اور کلہاڑی بھی اس کے چہرے میں پیوست تھی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔
نائب امام قتل