ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پر دہشت گردی کے 2مقدمے
کراچی( نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ نمبر 15/451 میں دہشت گردی ایکٹ ، ٹیلی گراف ایکٹ اور عوام کو حساس اداروں کے خلاف بھڑکانے کی دفعات شامل ہیں۔ دریں اثناء تھانہ سہراب گوٹھ میں بھی رات گئے انہیں الزامات کے تحت ایک شہری کی طرف سے مقدمہ درج کرا دیا گیا مقدمہ کا نمبر 279/15 بتایا گیا ہے۔