• news

سرحد پار سے دہشت گردی کا بھارتی رونا کبھی ختم نہیں ہوا: برطانوی میڈیا

لندن/ نیویارک (اے این این) برطانوی میڈیا نے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک نکاتی ایجنڈا بیان کرتے کرتے پوری کی پوری ٹوکری پاکستان پر الٹ دی۔ برطانوی نیوزویب سائٹ’’دی نیوزٹرائب ‘‘کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی سلامتی کونسل میں ہونیوالی تقریر میں چار نکاتی ایجنڈا کے جواب میں بھارت کی بیان بازی جاری ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا رونا تو کبھی ختم نہیں ہوا مزے کی بات یہ ہے کہ جتنا اندرونی اور بیرونی مسئلہ اور خطرہ پاکستان کو دہشت گردی سے ہے اتنا بھارت کو نہیں مگر پھر بھی سشما سوراج نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے سلسلے میں ماضی میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل کرنے کی بات تو دور سرحد پار سے حال ہی میں بھارت میں نئے حملے ہوئے ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ بھارت میں عدم استحکام کشمیر پر ناجائز قبضے، بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم یا سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ پاکستان وجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن