راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی ڈینگی کے 36 مریض ہسپتال پہنچ گئے‘وائرس پھیلنے کا خطرہ
راولپنڈی (نیٹ نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس ایک وبا کی مانند پھیل رہا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مریض آ رہے ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اس کا اگلا ہدف ملتان شہر بن سکتا ہے۔ گزشتہ روز 36 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔راولپنڈی کے دو بڑے سرکاری ہسپتال ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو شہید ہسپتال (بی بی ایچ) میں ڈینگی کے 144 مریض زیر علاج ہیں۔راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تاہم ان ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے موجودہ عملہ کم ہے اور دوسرے جگہ کم پڑتی جا رہی ہے اور ممکنہ طور پر دیگر ہسپتالوں میں بھی ڈینگی وارڈز قائم کرنے پڑیں گے۔
ڈینگی