ننکانہ: 2 نوجوانوں کی چھٹی جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو اور تصاویر بنا لیں
ننکانہ+کوٹ رادھا کشن+ فیصل آباد+ جھنگ+ پاکپتن+ ٹوبہ+ ڈسکہ+ سیالکوٹ+ حبیب آباد (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی ) ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤںکوٹ لہب میں 2 نوجوانوں شکیل اور عرفان عرف شانی نے اپنے ہی گاؤں کی چھٹی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور زیادتی کے دوران ملزموں نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لیں۔ اقصیٰ کو اس کی ہمسائی شمیم بہانے سے اپنے گھر لے کر آئی اور ملزمان پہلے سے موجود تھے۔ ملزمہ شمیم نے اقصیٰ کو کہا وہ ایک لاکھ روپے اور گھر میں موجود زیورات لا کر دے ورنہ ویڈیو اور تصاویروں کو منظر عام پر لایا جائے گا چنانچہ اقصیٰ نے گھر میں موجود 5 تولے زیورات اور ایک لاکھ روپے ملزمہ کو دے دئیے، پڑتال کرنے پر اقصیٰ کے گھر والوں کو علم ہوا تو اقصیٰ نے والدین کو بتا دیا۔ اقصیٰ کی والدہ نے تھانہ صدر ننکاہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ اقصیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا بااثر ملزموں کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ او رانا سجاد نے بتایا ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایا ہے ۔کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں نیا کی (چک پنشن خواراں )کی بیوہ خاتون یاسمین کی 14 سالہ بیٹی سدرہ سے اوباش شان، شیری نے گھر میں داخل ہو کر زیادتی کر ڈالی۔فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ، پاکپتن، ڈسکہ، حبیب آباد، سیالکوٹ میں نویں کی طالبہ، 3 بچوں، 3 خواتین اور ایک لڑکے سے زیادتی کی گئی۔فیصل آباد میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ سکول ٹیچر کے بیٹے نے زیادتی کی۔ چک جھمرہ کے محمد عارف کی 14 سالہ بیٹی (ع) سے عثما ن نذیر ،جھنگ کی بستی علی آباد میںفیصل اور عثمان نے سات سالہ احتشام ، موضع کوٹ نوالاں کی رہائشی (ر۔ب) سے ذوالفقار نے زیادتی کی۔ پاکپتن میں بنگہ حیات کی طاہرہ بی بی سے فیاض ،ٹوبہ 285گ۔ب میں اظہر نے مسماۃ (ت) ،ڈسکہ میں سوہاوہ کے فقیر محمد کے بیٹے سے ملزم بلال ، حبیب آباد کے نواحی علاقے ٹھینگ چک 7 کے لیاقت کے سات سالہ بیٹے فیضان سے عبدالغنی ،سیالکوٹ میں گوہد پور میں ادیب، جنید، بابر، سجاد اور عمران نے پندرہ سالہ لڑکے رجب علی سے ساتھ زیادتی کی۔
زیادتیاں