• news

زبیر حبیب سی پی ایل سی کراچی کے نئے چیف مقرر، احمد چنائے کا استعفیٰ منظور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے چیئرمین احمد چنائے کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ زبیر حبیب کو سی پی ایل سی کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منظوری گورنر عشرت العباد کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو سی پی ایل سی کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمیٹی نے گذشتہ 5 سال میں اغوا برائے تاوان کے 658 کیسز پر کام کیا۔
سی پی ایل سی چیف

ای پیپر-دی نیشن