• news

سپریم کورٹ رولز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے رولز 1983ء کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عدالت عظمیٰ کے سابق سیکرٹری اشتیاق احمد کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی کیس میں فرد کو اپنا وکیل کرنے کا حق آئین پاکستان دیتا ہے اس پر قدغن لگانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے 1983ء کے رولز اور اسکی شق 13اور 17سیمت متعدد شقیں تبدل ہونا چاہئیں ان میں مناسب ترامیم کی ضرورت ہے کسی شخص کو اپنے دفاع کے قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا۔
اجازت

ای پیپر-دی نیشن