• news

مانچسٹر: آسٹریلیا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، برطانوی لڑکے کو عمر قید

لندن (اے ایف پی) مانچسٹر کی عدالت نے 15 سالہ برطانوی طالب علم کو آسٹریلیا میں پریڈ کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم نے آسٹریلیا میں ایک جہادی 18 سالہ بیسم کو حملے کے لیے تیار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی کے لیے دونوں کے درمیان 3 ہزار پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان آسٹریلیا میں داعش کے نظریہ کو عام کرنا چاہتے تھے۔ برطانوی طالب علم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے بلیک برن میں سکول میں اپنے اساتذہ کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دیں۔ رولنگ کی شرائط کے مطابق برطانوی ملزم کو 5 برس قید کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔
عمر قید

ای پیپر-دی نیشن