• news

متحدہ کے ارکان اسمبلی کا تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

کراچی (خصوصی رپورٹر) اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی متحدہ قومی موومنٹ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں واپس کردے گی۔ ایم کیو ایم کو اسمبلیوں سے استعفے دئیے دو ماہ گزر گئے، ارکان نے ایوانوں اور دفاتر کا رخ کرنا چھوڑا لیکن تنخواہوں نے ان کے بینک اکاونٹس کا راستہ نہیں بھولا۔ لیکن اب ایم کیو ایم نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں واپس کردی جائیں گی۔ متحدہ کا کوئی رکن اسمبلی مراعات استعمال نہیں کررہا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی اپنا دفتر خالی کرچکے ہیں۔
متحدہ ارکان فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن