• news

امریکہ کا چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز) امریکہ نے اپنے بین الاقوامی ترقی کے ادارے یو ایس ایڈ کے ذریعے 2015ء کے سیلاب متاثرہ چترال کے علاقے میں پینے کے پانی کے نظام کی مرمت اور زرعی معیشت کی بحالی میں مدد کے لئے رواں سال تین لاکھ2 ہزار ڈالر کی معاونت فراہم کررہا ہے۔ یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ ہم زندگی کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن