• news

تسلیم کرنا ہو گا داعش کیخلاف پروپیگنڈا جنگ نہیں جیت رہے : ملائیشین وزیراعظم

نیویارک (نمائندہ خصوصی) ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے داعش کے مسخ شدہ نظریہ کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسلام کی حقیقی روح کے بارے میں شعور پھیلانے میں مدد کرے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم داعش کیخلاف پروپیگنڈہ جنگ جیت نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسے غیر ریاستی عناصر خودمختار ریاستوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ لیکن ان انتہاپسندوں کو تنہا کوئی بھی ملک شکست نہیں دے سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن