الرمادی پر قبضے کیلئے جنگ میں آپریشنل وقفہ چل رہا ہے : امریکی ترجمان
واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے مغربی شہر الرمادی پر دوبارہ کنٹرول کے لیے جنگ میں آپریشنل وقفہ چل رہا ہے کیونکہ عراقی فوج داعش کا میدان جنگ میں مقابلہ کرنے کے لیے کماحقہ تربیت یافتہ نہیں ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے بتایا کہ الرمادی کے دفاع کی بھرپور تیاریوں کے پیش نظر لڑائی کو روکا گیا ہے۔