پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات
لاہور (کامرس رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پہلے سالانہ اجلاس عام کی تقریب پاک چین چیمبر کے دفتر میں ہوئی جس میں چیمبر کے اعلی عہدِداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کی صدارت دن گروپ کے ڈائرایکٹر ایس ایم نوید نے کی جس کے دوران چیمبر کی ابتک کی کارکردگی رپورٹ بھی ممبران کے سامنے پیش کی گئی اور بعد میں الیکشن نتائج کا اعلان کیا گیا۔نتائج کے مطابق شاہ فیصل آفریدی کو چیمبر کا بلا مقابلہ صدر مقرر کیا گیااور ایس ایم نوید کو سینئر نائب صدر جبکہ فرحان لطیف کو نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا بھی اعلان کیا گیا 10 ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی میں شاہ فیصل آفریدی، ایس ایم نوید، فرحان لطیف، خواجہ عاصم خورشید ،حمید اختر چڈا، سعد اختر خان ،حافظ عبدالوحید ثنائ،زرک خان، احمد فہیم،اور جاوید اقبال منتخب ہوئے۔