سندھ ہائی کورٹ کے کیپٹو پاور کنزیومرسے متعلق فیصلہ پر مطمئن نہیں :ترجمان کے الیکٹرک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک معززسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے Captive Power Consumersسے متعلق فیصلہ پرمطمئن نہیں ہے۔ کے الیکٹرک گزشتہ 6 سالوں سے تمام صنعتی علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کررہا ہے اور یہ علاقے لوڈ شیڈنگ سے بھی مستثنیٰ ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے 60فیصد حصے کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق قانونی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گاکہ اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے معززسندھ ہائی کورٹ میںدرخواست دائر کی جائے یا عدالت عالیہ میںنئی اپیل دائر کی جائے جہاںCaptive Power Consumersسے متعلق دیگر اپیلیں بھی دو سال سے زیر التواء ہیں۔