• news

نیشنل ایوی ایشن پالیسی2015کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر تیار کی گئی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 کے مثبت اوروسیع تر فوائد پر مبنی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں15سال کے طویل عرصے بعد متعارف کرائی جانے والی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 ء کو ماہرین نے وقت کی ضرورت اور دورحاضر کے جدید تقاضوں سے مکمل طورپر ہم آہنگ قرار د یا ہے نئی پالیسی کے تحت آزاد خودمختار سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی تشکیل‘ سرکردہ ایئرپورٹس پر چیف آپریٹنگ آفیسرز کی تقرری‘ اہم ایئرپورٹس کی ٹرمینل بلڈنگز کی آئوٹ سورسنگ‘ ایئرپورٹس پر ڈویلپمنٹ ‘ مینٹی نینس ‘ ریپیئرنگ‘ اوورہالنگ اس کے علاوہ نارتھ اورسائوتھ زون میں ماڈل کارگو ویلیج کی ڈویلپمنٹ پر کام کیا گیا ہے نئی پالیسی کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اب انویسٹمنٹ پر ٹیکس وصول کرنے کی بجائے ریونیو پر ٹیکس رکھا گیا ہے جبکہ ڈرائی اورویٹ لیز ایئرکرافٹ اور اسپیئر پارٹس کی امپورٹ پر ٹیکس کی شرح زیرو( صفر) کردی گئی ہے۔ اسی طرح گرین فیلڈ ایئرپورٹس کیلئے ایوی ایشن ایکوپمنٹ کی امپورٹ کو بھی ٹیکس فری یا زیرو ٹیکس کردیا گیا ہے ایک اوربڑا اقدام سوشیو پولیٹیکل روٹس پر ٹکٹوں پر ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن