سٹیل ملز سندھ کے حوالے کرنے کی مشاورت ہوئی نہ تحریری پیشکش:مانڈوی والا‘ صوبائی حکومت نے غیررسمی طورپر بات کی تھی: محمد زبیر
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل کا کنٹرول دینے کی تحریری پیشکش نہیں کی نہ ہی نجکاری کمشن نے پاکستان سٹیل کے حوالے سے پیشکش کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل کا کنٹرول دینے کی تحریری پیشکش نہیں کی۔ سندھ حکومت پاکستان سٹیل کا جائزہ لے گی۔ نجکاری کمشن نے پاکستان سٹیل کی آفر کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی۔ نجکاری کمشن نے پاکستان سٹیل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کیا۔ دوسری جانب وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے غیررسمی طورپر پاکستان سٹیل کو لینے کی بات کی۔ حکومت سندھ سٹیل مل لینے کیلئے تحریری طورپر رابطے پورے کرے۔