• news

فلور ملز نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مزید 15 روپے بڑھا دی

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی فلور ملز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوںکو جواز بناتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 15 روپے اضافہ کردیا۔ اضافے کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 735 روپے سے بڑھ کر 750 روپے جبکہ پرچون سطح پر قیمت 755 سے بڑھ کر 770روپے ہو گئی ہے۔ میدے کی 84 کلو بوری کی قیمت 50 روپے اضافے سے 3750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن