ٹی وی ڈرامو ںمیں اب وہ دم خم نہیں رہا:کنول نعمان
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ورکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت پاکستان فلم انڈسٹری اورثقافت کی ترقی کی خواہاں ہے ،ٹی وی ڈرامو ںمیں اب وہ دم خم نہیںرہا،بے روزگار فنکاروں اور ہنرمندوں کوکام ملناچاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلچرل جنرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے اعزازمیںدیئے گئے عصرانہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوں نے صحافیوں سے تجاویزبھی لیں اور کہاکہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں کے سرکردہ لوگ اکھٹے ہو کروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔ان کی معاونت کرنے کیلئے تیارہوںاورمیںوزیراعلیٰ فلمی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست بھی کرو ںگی۔سرکاری ٹی وی کے حالات بہتر ابترہوچکے ہیں۔فنکاروں کو ایک سال تک معاضوں کے چیک نہیںملتے ۔اب ڈراموںکابھی وہ معیارنہیںرہا جو ہمارے دور میں تھا۔ہیڈآفس کواس ایشوپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔