این اے 122میں امیدوار ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور(سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں این اے 122کا ضمنی انتخاب زور شور کے ساتھ تمام انتخابی ضابطوں اور اخلاق کو پامال کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان حسب روایت اپنے ضابطوں پر عملدرآمد میں ناکام ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیںبھی آئین اورانتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کریں یہی روش جمہوریت اور جمہور کے لیے خطرناک ہے /لیاقت بلوچ نے شاہ کمال اوقاف کالونی میں سماجی رہنما بشیر مغل کے کم سن بچے کے اغوا اور وحشیانہ قتل پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔