بی اے، بی ایس سی امتحانات کیلئے داخلہ فیس جمع کرانیکا شیڈول جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء کے لیے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء میں شرکت کے لیے ریگولر امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 3 نومبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ10 نومبر ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 17 نومبر اور دستی فارم 24 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک17 نومبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ24 نومبر ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک27 نومبر اور دستی فارم3 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔