ضمنی الیکشن میں عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان 11اکتوبر حقیقی تبدیلی کا دن ہو گا: جے یو پی (نیازی)
لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ نے مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا،ڈیوس روڈ لاہور پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 122 کے امیدوار عبد العلیم خان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماوُںپیر سید معصوم شاہ نقوی ،ڈاکٹر امجد چشتی،سید عابد علی شاہ بخاری،صاحبزادہ سید اسرار حسین شیرازی،سید افضال حسین شاہ،نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سربراہ پیر معصوم نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہمارا اتحاد فطری ہے،ہمارے اتحادی جماعت کے رہنماوُں کی خواہش پر ہم لاہور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہین انشااللہ 11 اکتوبر لاہور میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہو گا۔