تحریک انصاف کے جلسے کی جھلکیاں بچوں کی بڑی تعداد جلسے میں آئی‘ ریحام ، عمران کی تقریر ختم ہونے سے پہلے چلی گئیں
لاہور(خبر نگار) ڈونگی گرا¶نڈ میں تحریک انصاف کے جسلے میں شرکاءدوپہر کو ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔٭ جلسے میں شرکت کےلئے آنیوالوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے والی ٹوپیاں، مفلر اوڑھ رکھے تھے اور چہرے پر تحریک انصاف کے جھنڈے بھی بنوا رکھے تھے۔
٭ پولیس نے ڈونگی گرا¶نڈ کو جانیوالے تمام راستے دوپہر کو ہی بند کر دیئے تھے، سمن آباد کے دوسرے گول چکر پر 5واک تھرو گیٹ لگا کر عوام کو ڈونگی گرا¶نڈ تک جانے کی اجازت دی گئی۔
٭ گلو کار ابرارالحق نے بھی جلسہ گاہ میں اپنی پرفارمنس سے رنگ جمایا، خواتین، بچے، نوجوان ان کے نغموں پر جھومتے رہے۔
٭ ابرارالحق کے نغمے بنے گا نیا پاکستان پر کارکنوں نے خوب رقص کیا۔
٭ عمران خان نے اپنی تقریر کے آغاز میں بچوں کا خصوصی حوالہ دیا۔
٭ پنڈال میں موجود معصوم بچے عمران خان کی آمد سے پہلے ہی عمران خان زندہ باد اور گو نواز گو، گو ایاز گو کے نعرے لگاتے رہے۔
٭ سا¶نڈ سسٹم کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور نئے ڈی جے عمران نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آواز کی بہتر کوالٹی کےلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔
٭ جلسہ گاہ میں عمران کی تصاویر والی شرٹس، تحریک انصاف کے جھنڈے والی ٹوپیاں اور مفلر دھڑا دھڑ فروخت ہوتے رہے۔
٭ شیخ رشید نے تقریر کا اختتام نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور پاکستان زندہ باد کے نعروں پر کیا۔
٭ ریحام خان سٹیج کی بجائے پنڈال میں خواتین کے درمیان بیٹھی تھیں، وکٹری کا نشان بناتی اور مسکراتی رہیں۔
٭ ریحام خان عمران خان کی تقریر کے خاتمے سے چند منٹ پہلے ہی جلسہ گاہ سے چلی گئیں۔٭ ....ریحام گزشتہ روز بنی گالہ سے عمران خان کے ساتھ لاہور پہنچیں، لاہور پہنچنے کے بعد انہوں نے گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی کی خواتین کو اکٹھا کیا اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی۔ بعدازاں ریلی کی شکل میں ڈونگی گرا¶نڈ روانہ ہوئیں۔٭.... جلسے میں عمران اور علامہ طاہر القادری کے دو ہم شکل کارکنوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ٭....تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ڈونگی گرا¶نڈ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچنے کےلئے جلسہ گاہ میں بجلی کی متبادل فراہمی کا بندوبست کیا گیا تھا۔ جلسے میں سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوگیا۔
تحریک انصاف/جھلکیاں