• news

ڈیفنس: 6 سالہ بچی غلطی سے تیزاب والی بوتل پی کر جاں بحق، ماں صدمے سے بے ہوش

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقہ میں 6سالہ بچی غلطی سے تیزاب بھری بوتل پینے سے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 6 سالہ بچی ردا نے گھر میں پڑی تیزاب سے بھری بوتل کو کولڈ ڈرنک سمجھ کر پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے اسے ہسپتال پہنچایا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بچی کی موت پر اسکی ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی جبکہ باپ بیٹی کی نعش سے لپٹ کر روتا رہا، گھر میں کہرام مچ گیا۔
6 سالہ بچی/ تیزاب

ای پیپر-دی نیشن