پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر گلزار احمد خان انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل گلبرگ تھری میں ہوگی، زرداری، بلاول کا اظہار تعزیت
لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر اور بے نظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھی سابق سنیٹیر گلزار احمد خان گزشتہ روز یہاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ سینیٹر وقار احمد خان اور سابق وفاقی وزیر عمار احمد خان کے والد تھے اور 35 سال تک بطور پارلیمینٹیرین، انہوں نے جمہوریت کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں ان کی نماز جنازہ کل بروز منگل دوپہر 2 بجے 91 بی گلزار ہا¶س گلبرگ تھری میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناءسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سابق سنیٹیر گلزار احمد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کارکنوں اور عہدےداروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
سابق سینٹیر گلزار انتقال