• news

بجلی کے بیشتر صارفین پر سبسڈی ختم کردی گئی: انرجی ریفارمز پروگرام

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انرجی ریفارمز پروگرام کی پراگریس رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ کے مطابق بیشتر صارفین پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے، کم وصولیوں والے چند علاقوں میں بلوں کا نظام آؤٹ سورس کیا گیا۔ بلوں کا نظام آؤٹ سورس کرنے کے بہتر نتائج آئے ہیں۔ کمپنیوں کے نقصانات 23 فیصد سے کم ہوکر 18.6 فیصد تک آگئے، بہتر وصولیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا نظام بتایا گیا ہے۔ پراگریس رپورٹ جنوری، جون 2015ء تک کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون 2015ء تک یا ودہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 96 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن