• news

دیکھنا ہوگا بینظیر کے قتل سے کسے فائدہ ہوا‘ان سے دو بار ملا ہوں، ایک بار بات کی ہے: مشرف مارک سیگل پیسے لیکر جھوٹ کو سچ کرتے ہیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے کسے فائدہ ہوا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی کی وجہ سے بے نظیر سے معاہدہ ہوا تھا۔ مارک سیگل کے بیان کو دیکھنا ہوگا کہ یہ کوئی سازش تو نہیں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مارک سیگل ان لوگوں میں سے ہیں جو پیسے لیکر جھوٹ کو سچ کرتے ہیں۔ وہ بے نظیر سے پیسے لیکر کام کرتے تھے۔ 8 سال بعد مارک سیگل کا رونا حیرت انگیز ہے۔ مارک کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے وکیل کی کیوں ضرورت پیش آئی؟ دیکھنا یہ ہے کہ ٹارگٹ میں ہوں یا کوئی اور۔ بے نظیر نے کہا تھا کہ مجھے تین ناموں سے خطرہ ہے، مجھے سکیورٹی کی ضمانت دیں، بے نظیر کو مکمل سکیورٹی دی تھی، بے نظیر سے رابطہ نہیں تھا، صرف دو مرتبہ ملا اور ایک بار بات کی۔ بلیک وارٹر کی سکیورٹی سے متعلق بے نظیر نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔ بے نظیر کو کس نے کہا باہر نکلیں، تحقیقات نہیں کی گئی۔ بے نظیر کے قتل سے پاکستان کو نقصان ہوا، قتل و غارتگری بڑھی، بے نظیر کو طالبان سے خطرہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن